17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ

ٹیکسٹائل ٹائیگرز نے فیصل آباد سینئرز کو 112 رنز سے ہرا کر زونل کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 24 اپریل 2015 21:06

17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ اسی سلسلے کا اہم میچ ٹیکسٹائل ٹائیگرز اور چن وَن فیصل آباد سینئرز کے درمیان سٹیگ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ ٹیکسٹائل ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ایلٹ ایمپائر علیم ڈا ر نے 4چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 62 ، رضوان نثار 52 ، مجاہد جمشید 56 اور مقصود علی نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

فیصل آباد سینئرز کی طرف سے ندیم افضل نے 3/22، احمد حسن 3/43 اور پرویز حسین نے 1/44 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں فیصل آباد سینئرز 29.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ جمشید اکرام نے 73 اور آصف اسلام نے 25 رنز بنائے۔ ٹیکسٹائل ٹائیگرز کی طرف سے علیم ڈار نے 3/41، امیتاز شاہ 3/32 اور کفایت حسین نے 2/11 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، ولید یعقوب ایمپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :