پشاور ٗ مارکیٹ میں دھماکوں اور اٹلی میں ویٹی کن سٹی پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 18 مبینہ دہشت گرداٹلی سے گرفتار
گرفتار دہشت گرد 2010 میں ویٹی کن سٹی پر حملوں کے منصوبہ بندی میں ملوث ہوسکتے ہیں ٗ سرکاری وکیل ماورومورا گرفتار دہشت گردوں میں 2 افراد مبینہ طور پراسامہ بن لادن کے سیکورٹی کا بھی حصہ رہے ہیں ٗپریس کانفرنس سے خطاب وزارت خارجہ نے ملزموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ٗ پاکستانی دفتر خارجہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی
جمعہ 24 اپریل 2015 21:27
اسلام آباد/ روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پشاور کی مارکیٹ میں دھماکوں اور اٹلی میں ویٹی کن سٹی پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 18 مبینہ دہشت گردوں کو اٹلی سے گرفتار کر لیا گیا ٗ پاکستانی دفتر خارجہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔اطالوی پولیس کے مطابق ساحلی شہر سر دینیا میں گزشتہ 6 سال سے کچھ غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اسی دوران شدت پسندوں کے گروہ کا انکشاف ہوا جس سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد پورے ملک میں چھاپے مارے گئے اور 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرکاری وکیل ماورو مورا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گرد 2010 میں ویٹی کن سٹی پر حملوں کے منصوبہ بندی میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اٹلی کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے تحقیقات کے دوران دہشت گردوں کی مشتبہ گفتگو کی آڈیو ٹیپ بھی حاصل کی جس کے بعد ان کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے گروہ کا تعلق القاعدہ کی ذیلی تنظیم سے ہے جس کا سرغنہ خان سلطان ولی ہے جو اولبیا میں کافی عرصے سے دکان چلا رہا تھا جب کہ دوسرے اہم رکن ایک مسجد کے امام ہیں جو لوگوں کو گروپ میں شامل کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ گروہ مغربی ممالک اورحکومت پاکستان کے خلاف مسلح جددو جہد کے لیے لوگوں کو تیار کرتا تھا اور اسی گروپ نے 2009 میں پشاور کے مصروف مینا بازار میں دھماکے کئے جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہو گئے تھے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں 2 افراد مبینہ طور پراسامہ بن لادن کے سیکورٹی کا بھی حصہ رہے ہیں جب کہ یہ گروہ پاکستان اور افغانستان سے لوگوں کو عارضی ویزوں کی مدد سے یورپ اسمگل بھی کرتا ہے۔دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق اٹلی میں مبینہ 18 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جس میں پشاور حملوں میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اطالوی حکام نے پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی 18دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے ملزموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ روم میں پاکستانی سفارت خانہ گرفتار افراد کی قومیت اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے اٹلی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.