2013 کی مبینہ انتخابی دھاندلی کا جوڈیشل کمیشن، ن لیگ کی قانونی ٹیم میں تبدیلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 22:16

2013 کی مبینہ انتخابی دھاندلی کا جوڈیشل کمیشن، ن لیگ کی قانونی ٹیم میں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) 2013 کی مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے سلسلے میں ن لیگ کی قانونی ٹیم میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2013 کی مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں پیشی کیلئے ن لیگ کی قانونی ٹیم میں شامل خواجہ مخدوم اور خواجہ حارث نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے نام واپس لے لیے ہیں جس کے بعد اب کل جوڈیشل کمیشن کے سامنے ن لیگ کی جانب سے شاہد حامد پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :