بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا تعصب، پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 22:59

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا تعصب، پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے کھیل میں بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ کے ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے میدان میں تشریف لائیں، اس دوران ان کی جانب سے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا گیا اور تصاویر بھی بنائی گئیں۔ تاہم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کیخلاف اپنے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کو نذر انداز کردیا اور ان سے ملاقات کیے بنا ہی میدان سے چلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :