منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادائیگی، پاکستانی بھائیوں پر فخر ہے، شیخ خالد
ہفتہ 25 اپریل 2015 11:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2015ء)منصورہ میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز فجر کی امامت کی ، جذبہ ایمانی سے لبریز لاہور کے ہزاروں شہریوں نے امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔
(جاری ہے)
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز فجر کی امامت کی ، اس موقع پر دس ہزار سے زائد نمازی موجود تھے ، نماز فجر کی ادائیگی کے دوران ایک موقع پر امام کعبہ کی آواز بھرا گئی ۔
نماز کے بعد امام کعبہ نے امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعا مانگی ۔ اس سے قبل امام کعبہ کا منصورہ آمد پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا ۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نمازیوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اورعوام پاکستانی بھائیوں پر فخر ہے ۔ سعودی عرب کے بہت سے آئمہ کرام نے پاکستانی علماء کرام سے قرآن کی تعلیم حاصل کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.