نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کالن منرو ممبئی انڈینز کے سکواڈ میں شامل

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:34

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کالن منرو ممبئی انڈینز کے سکواڈ میں شامل

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کالن منرو کو آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز میں شامل کرلیا گیا ہے جو ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے ۔ آئی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی جوش ہیزلووڈ کے متبادل کی حیثیت سے ان کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہیں آسٹریلین پیسر جوش ہیزلووڈ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ ہیزل ووڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز اور ایشز کے دفاع کی خاطر خود کو فٹ اور تازہ دم رکھنے کیلئے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ کالن منرو کیوی ٹیم کی جانب سے ایک ٹیسٹ، سات ون ڈے اور چودہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :