غلطیوں پر قابو پاکر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے ہی ٹیم کی قسمت بدلی جا سکتی ہے ‘ شاہد خان آفریدی

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:37

غلطیوں پر قابو پاکر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے ہی ٹیم کی قسمت بدلی جا سکتی ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے بنگلہ دیش سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطیوں پر قابو پاکر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے ہی ٹیم کی قسمت بدلی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لئے امید ہے جلد کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی تاہم واحد ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے اچھا کھیلا جس پر اسے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور تماشائی بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں، امید ہے ٹیسٹ سیریز میں صورتحال مختلف ہوگی اور اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔ اپنے آوٴٹ ہونے پر شاہد آفریدی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میں آوٴٹ نہیں تھا امید ہے آئی سی سی سارا معاملہ دیکھے گی ۔