عداوت یا احترام ، سیموئلز کا بین سٹوکس کو گراؤنڈ سے باہر جاتے وقت سلیوٹ

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:49

عداوت یا احترام ، سیموئلز کا بین سٹوکس کو گراؤنڈ سے باہر جاتے وقت سلیوٹ

سینٹ جارج (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈ رمارلون سیموئلز نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آؤٹ ہوکر واپس پویلین جانیوالے انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کے سامنے آکر انہیں سلیوٹ کیا۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس نے باؤلنگ کرتے ہوئے سیموئلز پر فقرے کسے تھے جس پرامپائر نے انہیں وارننگ بھی دی تھی ،سیموئلز نے پہلے سنچری بنا کر سٹوکس کو جواب دیا اور اب سلیوٹ کرکے ان پر طنز کرڈلا۔ ویسٹ انڈین کوچ کرٹلی امبروز کا کہنا ہے کہ مارلون سیموئلز کی یہ حرکت غلط نہیں ہے یہ ہلکا سامزاح تھا،بین سٹوکس نے بھی ان کو دوران بیٹنگ تنگ کیا تھا۔