تھیٹر ز کی جونیئر اداکاراؤں کااپنی مقبولیت کیلئے عاملوں اورپیروں کے آستانوں پر جانے کا انکشاف

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:50

تھیٹر ز کی جونیئر اداکاراؤں کااپنی مقبولیت کیلئے عاملوں اورپیروں کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء )تھیٹر ز سے وابستہ ہونے والی جونیئر اداکاراؤں کے اپنی مقبولیت کیلئے عاملوں اورپیروں کے آستانوں پر جانے کا انکشاف ہوا ہے ،مخالف ساتھی اداکاراؤں کی ناکامی کے لئے جادو ٹونے کا عمل کیا جارہا ہے ۔ ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ تھیٹر سے وابستہ ہونے والی بعض جونیئر ز اداکارائیں اس شعبے میں جلد مقبولیت حاصل کرنے کی خواہاں ہیں جسکے لئے انہوں نے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر حاضری دینا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی ذرائع نے بتایا کہ تمام اداراکائیں اس عمل میں شامل نہیں تاہم اکثریت ایسا عمل کر رہی ہیں جسکے لئے وہ ملتان ،رحیم یار خان اور فیصل آباد کے عاملوں اورپیروں کے آستانوں پرجاتی ہیں اوراپنی جلد کامیابی اورہم عصر مخالف اداکاراؤں کو زیر کرنے کیلئے جادو ٹونے کا سہار لیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے تھیٹر کی سنجیدہ اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہیں ،منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے والی اداکارائیں کبھی کامیابی نہیں ہوسکتیں بلکہ وہ اپنا سارا وقت ایسے عمل میں ہی گزار دیتی ہیں۔