ناہید شبیر ڈرامہ سیریل ”ذرا سی غلط فہمی “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کیلئے کل کراچی سے لاہور آئینگی

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:50

ناہید شبیر ڈرامہ سیریل ”ذرا سی غلط فہمی “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) اداکار ناہید شبیر جے ایس پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ”ذرا سی غلط فہمی “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کیلئےکل ( اتوار) کو کراچی سے لاہور آئیں گی ۔ناہید شبیر ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں ایک ہفتے تک حصہ لینے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ”ذراسی غلط فہمی “کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر کی جارہی ہے ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ ،فرحان علی آغا ،جبران ،فضا علی ،کنزا ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامہ سیریل ”ذراسی غلط فہمی “کی لوکل پروڈکشن ربیل انٹر ٹینمنٹ کے ذمے ہے ۔ڈرامے کے ڈائریکٹر حسین عباس ہیں ۔

متعلقہ عنوان :