زارااکبر نے 4ماہ بعد محفل تھیٹر میں دھماکہ خیز واپسی سے دھوم مچا دی

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:50

زارااکبر نے 4ماہ بعد محفل تھیٹر میں دھماکہ خیز واپسی سے دھوم مچا دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ زارااکبر نے 4ماہ بعد محفل تھیٹر میں دھماکہ خیز واپسی سے دھوم مچا دی ۔ محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرمہ ”دل تیرا عاشق ‘میں اداکارہ زارا اکبر کی پرفارمنس کو بیحد سراہا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاہور یوں نے ہمیشہ پیار دیا ہے اور اسی سے فنکار کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ماہ نور ،صوبیہ خان ،قسمت بیگ، صنم خان،اکرم اداس ،قیصر پیا ،گلفام سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامہ کے پروڈیوسر علی رضا اور تحریر و ہدایات ناہید خانم کی ہے ۔