کراچی، 74سالہ ضعیف شخص نے انٹرکا امتحان پاس کرلیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:33

کراچی، 74سالہ ضعیف شخص نے انٹرکا امتحان پاس کرلیا

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) چند ماہ قبل اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت ہونے والے انٹرکے ضمنی امتحان میں 74 سال کے ضعیف العمرشخص نے شرکت کی اورامتحان پاس کرلیا۔

(جاری ہے)

انٹربورڈ آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران 74سالہ امین الدین نے بتایاکہ وہ بھارت کے علاقے پٹیالہ سے تعلق رکھتے ہیں، برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد ہجرت کے دوران امین الدین کے والدین اور بہن بھائی سمیت دیگرعزیز و اقارب کو قتل کردیا گیا تھا، وہ تن تنہا پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوئے اوریہاں آکرمحنت مزدوری شروع کردی۔

جامعہ ستاریہ سے قرآن حفظ و درسِ نظامی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انھوں نے میٹرک اوربعدازاں انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا، امین الدین جن کے پاس اپنا گھر موجودنہیں ہے دارالعلوم میں ہی رہائش پذیرہیں جب اْن سے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انکشاف کیاکہ غربت کے سبب انھوں نے اب تک شادی ہی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :