سر گودھا : کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات، باجوہ کالونی میں جنازہ گاہ میں پولنگ اسٹیشنز قائم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 اپریل 2015 13:16

سر گودھا : کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات، باجوہ کالونی میں جنازہ ..

سر گودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) : کنٹونمنٹ بورڈز کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا سلسلیہ جاری ہے سر گودھا میں بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے 86 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ ایک پولنگ اسٹیشن باجوہ کالونی میں واقعہ قبرستان کی جنازہ گاہ میں بنایا گیا ہے. جبکہ امیدوراوں نے بھی جنازہ گاہ کے اندر ہی اپنے انتخابی کیمپ بھی قائم کر لیے ہیں. لوگ اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کے لیے جنازہ گاہ میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں آ رہے ہیں . ذرائع کے مطابق کہیں اور جگہ نہ ملنے کے باعث قبرستان کی جناز گاہ میں پولنگ اسٹیشن بنایا گیا.

متعلقہ عنوان :