فاسٹ باؤلر راحت علی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:19

فاسٹ باؤلر راحت علی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر راحت علی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق راحت علی بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم ٹیم منیجمنٹ نے ان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے تک انہیں ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم راحت علی کی میڈیکل رپورٹ ٹھیک نہ ہونے کے باعث ٹیم منیجنمنٹ نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28اپریل سے کھلنا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :