اسلام آباد : نیپال زلزلہ، وزیر اعظم نے فوری طور پر امداد بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 اپریل 2015 13:27

اسلام آباد : نیپال زلزلہ، وزیر اعظم نے فوری طور پر امداد بھجوانے کی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) : نیپال میں 7.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے بعد بڑے پیمانے ہر تباہی کی اطلاعات ملیں. بہت سی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جب کہ ان عمارتوں میں موجود لوگوں کو ملبے تلے سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے نیپال اور بھارت میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے جبکہ فوری طور پر نیپال امداد بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ دفتر خارجہ کو نیپال کی صرتحال سے آگاہ رہنے کا حکم جاری کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نیپال کی صورتحال سے آگاہ کرے.

متعلقہ عنوان :