سکھر : الطاف حسین کا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ نا مناسب ہے؛ آئی بی اے کے سالانہ کنونشن میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 اپریل 2015 13:37

سکھر : الطاف حسین کا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ نا مناسب ہے؛ آئی ..

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) : سکھر میں آئی بی اے کے سالانہ کنونشن میں وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے شرکت کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی طور پر بھی سندھ کا بٹوارہ نہیں ہونے دے گی. ان کا کہنا تھا کہ الطاف ھسین کا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ نا مناسب ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے کہنے پر گندم کی کاشت کا ہدف 9 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کر دیا ہے.

ملک میں جار کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی. ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں امیدوار ہمارے لیے حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ حیدر آباد سے ہم جیت جائیں گے.