ہری پور سے اسلام آباد آنے والی باراتیوں کی وین حادثے کا شکار ، 15 باراتی زخمی

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:11

ہری پور سے اسلام آباد آنے والی باراتیوں کی وین حادثے کا شکار ، 15 باراتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ہری پور سے اسلام آباد آنے والی باراتیوں کی وین حادثے کا شکار ہو گئی ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں 15 باراتی زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز باراتیوں کی وین ہری پور سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ اسلام آباد کے علاقے مونال کے قریب وین ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 باراتی زخمی ہو گئے ہیں حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا جس میں سے چند زخمیوں کو ابتدائی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے تمام زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں مرد ، عورتین بچے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :