گلو کارہ انیقہ کا ویڈیو البم ”نچاں میں“ مکمل ، 28اپریل کو ریلیز ہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:42

گلو کارہ انیقہ کا ویڈیو البم ”نچاں میں“ مکمل ، 28اپریل کو ریلیز ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) گلوکارہ انیقہ علی نے دو سال کے وقفے کے بعد اپنے نئے البم کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ نئے البم کے گانے ”نچاں میں“ کا ویڈیو 28 اپریل سے مختلف پرائیویٹ چینلز اور میوزک چینلز پر آن ائر ہو جائے گا۔ البم بھی بہت جلد برطانیہ سے ریلیز ہو گا۔ نچاں میں کی ویڈیو عمران حیات کی ڈائریکشن میں تیار ہوئی۔

سہیل عباس نے میوزک ترتیب دیا ہے جبکہ شاعری انیقہ علی کی بڑی بہن علیشاہ نے لکھی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیقہ علی نے کہا کہ میں نے مشکل حالات کے باوجود البم کی تیاری اور ریلیز کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ میوزک انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن میں البم کی کامیابی کیلئے پْرامید ہوں۔ ”نچاں میں“ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”بانکے چھورے“ کی طرح ”نچاں میں“ بھی عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔ گلوکارہ نے کہا کہ اس گانے کی ویڈیو عالمی معیار کی ہے۔ دور حاضر کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔