خوبصورت ہوں، ٹپس کی ضرورت نہیں، 12 مئی کو سالگرہ مناوٴں گی : میرا

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:42

خوبصورت ہوں، ٹپس کی ضرورت نہیں، 12 مئی کو سالگرہ مناوٴں گی : میرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرے حاسدین میرے خلاف الٹی سیدھی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے میں شوبز کی سرگرمیوں میں پوری طرح مصروف ہوں اور 12 مئی کو اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہوں جس میں شوبز کی اہم شخصیات کو دعوت دوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ایک خوبصورت لڑکی ہوں، مجھے مزید خوبصورت بننے کیلئے کسی سے ٹپس لینے کی ضرورت نہیں۔