آئندہ دو روز میں وفاقی دارالحکومت اسلام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:49

آئندہ دو روز میں وفاقی دارالحکومت اسلام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) آئندہ دو روز میں وفاقی دارالحکومت اسلام سمیت ملک کے بالائی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور، راولپنڈی ، گوجرانولہ، سرگودھا ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے علاقوں میں موسم خٹک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ ،بلوچستان، جنوبی،وسطی پنجاب اورزیریں خیبرپختونخواہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہیدبینظیرآباد 47 ڈگری سینٹی گریڈر یکارڈ کیا گیا۔ جبکہ اسلام آبا دمیں34،لاہور41 ،کراچی36،پشاور 37،کوئٹہ 33، لاڑکانہ، جیکب آباد ، تربت،سکھر 46, پڈعیدن, موہنجوداڑو, سبی 45 ،روہڑی، دادو، رحیم یار خان ،لسبیلا ، خانپور اور بہاولنگرمیں44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کئے گئے

متعلقہ عنوان :