پہلے ووٹ…”لاہوری دولہے نے نکاح تقریب ملتوی کرادی“

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:41

پہلے ووٹ…”لاہوری دولہے نے نکاح تقریب ملتوی کرادی“

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اپنا”قیمتی“ ووٹ ڈالنے کے چکر میں لاہوری دولہا نے نکاح تقریب ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ کینٹ کے رہائشی لقمان ولد سمیع نے اپنے نکاح و دلہن کی رخصتی کی تقریب کے سلسلے میں گوجرانوالہ جانا تھا تاہم 32کے قریب اس کے رشتہ دار ”مکمل تیاری“ کے ساتھ دن بھر اس کا انتظار کرتے رہے بعد ازاں معلوم ہوا ہے کہ لقمان اپنا ”قیمتی ووٹ“ شادی کے چکر میں ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا۔تاہم دلہن والوں کی منت سماجت کے بعد ”جوان“ نے پولنگ نتائج کے بعد گوجرانوالہ جانے کی حامی بھرلی۔