انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ، پشاور ، سوات اور ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کی کامیابی

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:13

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ، پشاور ، سوات اور ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کی کامیابی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر نائینٹین ہاکی ٹورنامنٹ میزبان ایبٹ آباد سوات اور پشاور نے اپنے میچز جیت لئے ڈایریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتماماقبال خان ہاکی سٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز میزبان ایبٹ آبادنے مالاکنڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سات صفرسے شکست دے دی محمود مودی نے تین حسیب نے تین گول بنائے میچ کے ایمپائر جنید خان اور افسر علی خان تھے دوسرے میچ میں پشاور نے ہری پور کو تین ایک سے شکست دی پشاور کی طرف سے دوسرے چودھویں اور اٹھائیسویں افراز سمیع اور سعید نے ایک ایک گول بنایا جبکہ تیسرے میچ میں سوات نے چارسدہ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیآج ایونٹ کے کواٹر فائنلز کا آغاز ہوگا جبکہ کل سیمی فائنلز کیلے جائینگے۔