انٹر ریجنل یوتھ گیمز ،کراٹے چمپئن شپ 29 اپریل کو شروع ہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:13

انٹر ریجنل یوتھ گیمز ،کراٹے چمپئن شپ 29 اپریل کو شروع ہوگا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں انٹر ریجنل کراٹے چیمپئن شپ 29 اپریل سے شر وع ہونگے جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ریجن سے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل و سیف گولڈ میڈلسٹ خالد نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انٹر ریجنل کراٹے چیمپئن شپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک اور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے جس میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ، مردان ، ہزارہ ، سوات اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے جلد از جلد رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن نے ہمیشہ صوبے میں کراٹے کھیل کے فروغ میں اہم رول ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج خیبرپختونخوا کے کھلاڑی نیشنل سطح پر میڈلز جیت رہے ہیں اورسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ انٹر ریجنل کراٹے چیمپئن شپ سے مزید نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔چیمپئن شپ 29 سے یکم مئی تک جاری رہے گا۔