نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی بھی زلزلے کی زد میں آگئی ،برفانی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ پر موجود آٹھ کوہ پیما ب ہلاک

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:34

نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی بھی زلزلے کی زد میں آگئی ،برفانی ..

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی بھی زلزلے کی زذد میں آگئی ہے جبکہ برفانی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ پر موجود آٹھ کوہ پیما بھی برف میں دب کر ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد کوہ پیما برف میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز صبح دس بجے کے قریب نیپال سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ نیپال میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی زلزلے کی ذد میں آگئی ہے زلزلے کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ پر شدید برفانی طوفانی اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث آٹھ کوہ پیما برف میں دب کر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کوہ پیما برفانی طوفان میں پھنس گئے ہیں ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے غیر ملکی کوہ پیما ڈینیئل مازور نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹیم کیمپ ون پر پھنسی ہوئی ہے جبکہ چوٹی شدید طوفان کی ذد میں ہے انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاوہ بھی متعدد کوہ پیما چوٹی پر پھنسے ہوئے ہیں ان سب کی زندگیاں خطرے میں ہیں ان کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوتی ہے جس کی اونچائی سطح سمندر سے 8611 میٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :