وزیر اعظم کی کوگیلی پولی مہم کی صد سالہ یادگاری تقریبات میں شرکت ٗگیلی پولی مہم میں شامل جانثار فوجیوں کی جرات کی تعریف

گیلی پولی مہم کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:23

وزیر اعظم کی کوگیلی پولی مہم کی صد سالہ یادگاری تقریبات میں شرکت ٗگیلی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکہ ایلزبیتھ دوم، ڈیوک آف ایڈنبرا، شہزادہ فلپ، وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، نائب وزیراعظم نک کلگ اور لیبر پارٹی کے رہنما ای ڈی ملی بینڈ کے ہمراہ ہفتہ کوگیلی پولی مہم کی صد سالہ یادگاری تقریبات میں شرکت کی اور گیلی پولی مہم کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

وزیراعظم ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئین ایلزبیتھ II، ڈیوک آف ایڈنبرا، شہزادہ فلپ، وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، نائب وزیراعظم نک کلگ اور لیبر پارٹی کے رہنما ای ڈی ملی بینڈ کے ہمراہ ہفتہ کوگیلی پولی مہم کی صد سالہ یادگاری تقریبات میں شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے گیلی پولی مہم کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں گیلی پولی مہم میں شامل بہادر اور جانثار فوجیوں کی جرات کی تعریف کی جن میں کئی علاقوں کے فوجی بھی شامل تھے جو اب پاکستان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ تقریب باہمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے جذبے کو مستحکم کرے گی۔