Live Updates

جسٹس وجیہ الدین نے عمران خان کے پارٹی الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو رد کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 اپریل 2015 22:31

جسٹس وجیہ الدین نے عمران خان کے پارٹی الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجسٹس وجیہ الدین نے عمران خان کے پارٹی الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو رد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جسٹس وجیہ الدین کی سربراہی میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ظابتگیوں کی تحقیقات کرنے والے الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کردیا گیا تھا تاہم جسٹس وجیہ الدین نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ ٹریبونل کے انتظامی معاملات میں کوئی بھی مداخلت نہیں کرسکتا اور اسے تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے لہذا ٹریبونل تحقیات مکمل ہونے تک اپنا کام جاری رکھے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :