کراچی، پہلی سہ ماہی ، بینک الفلاح کا منافع قبل از ٹیکس 3.309 بلیَن روپے رپورٹ

2014 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2015 ء کے اختتام پر منافع بعد از ٹیکس 1.982 بلیَن روپے ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:46

کراچی، پہلی سہ ماہی ، بینک الفلاح کا منافع قبل از ٹیکس 3.309 بلیَن روپے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بینک الفلاح نے 2015 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع قبل از ٹیکس 3.309 بلیَن روپے رپورٹ کیا جو 2014 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2015 ء کے اختتام پر منافع بعد از ٹیکس 1.982 بلیَن روپے ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2014 ء کے اختتام پر 1.128 بلیَن روپے تھا۔ منافع قبل از پراویژنز اور ٹیکس 3.737 بلیَن روپے ہے جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 104 فیصد زیادہ ہے۔

بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا:’’ مارچ 2015 ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی کارکردگی آمدنی میں قابلِ ذکر اضافے اور منافع میں مستحکم ترقی کا مظہر ہے۔ مشکلات سے بھرپور جس ماحول میں ہم کام کررہے ہیں اُس کے باوجود بینک الفلاح آمدنی کے ذرائع میں تنو ّع پیدا کرنے پر توجّہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

‘‘ موجودہ سہ ماہی کے دوران net انٹریسٹ آمدنی میں گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کی مجموعی net آمدنی 8.958 بلیَن روپے ہے جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.615 بلیَن روپے زیادہ یعنی 41 فیصد اضافہ ہے ۔بینک کا لاگت بمقابلہ آمدنی کا تناسب 58.3 فیصد ہوگیا جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں 71.1 فیصد تھا۔

2015 ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک نے ایف ایس وی
ریٹائرمنٹس کے اثرات کا احاطہ کرتے ہوئے نان پرفارمنگ قرضہ جات (این پی ایل) کے بالمقابل 683.656 ملیَن روپے کا net چارج فراہم کرکے این پی ایل coverage کو بہتر بنانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے نتیجے میں بینک کے این پی ایل coverage کا تناسب، جو دسمبر 2014 ء میں 70 فیصد تھا، مارچ 2015 ء میں بہتر ہو کر 76.5 فیصد ہوگیا۔

31 مارچ 2015 ء کو بینک کا این پی ایل تناسب 6.36 فیصد ہے اور این پی ایل، جو دسمبر 2014ء کو 19.412 بلیَن روپے تھے، کم ہو کر 18.687 بلیَن روپے ہوگئے۔ سہ ماہی کی مجموعی وصولیات 698.334 ملیَن روپے ہیں جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں 486.060 ملیَن روپے تھیں، اور اس اضافے سے وصولیات کی طرف بینک کی مسلسل توجّہ کی عکاسی ہوتی ہے۔31 مارچ 2015 ء کو بینک کے مجموعی اثاثہ جات 742.193 بلیَن روپے ہیں ۔بینک کا net سرمایہ کاری پورٹ فولیو موجودہ سہ ماہی کے اختتام پر 336.189 بلیَن روپے ہے جس میں دسمبر 2014 ء کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔بینک نے ماضی کی طرح سرمایہ کاریاں درمیانے اور طویل میعاد کے حکومتی بانڈز میں کی ہوئی ہیں جس سے مستحکم آمدنی کا ذریعہ فراہم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :