کترینہ کیف نے شادی سے متعلق بالآخر زبان کھول دی

پیر 27 اپریل 2015 12:09

کترینہ کیف نے شادی سے متعلق بالآخر زبان کھول دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول اور رنبیر کی منگنی اورشادی کے چرچے زبان زد عام ہونے پر بالآخرکترینہ نے اس حوالے سے اپنی بند زبان کھول ہی ڈالی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اوررنیبر کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر بالآخر کترینہ نے اپنی زبان کھول ہی ڈالی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کے کارڈ رواں سال ہی چھپ جائیں گے تو کترینہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز ممکن ہے تاہم میرے پاس بتانے کو ابھی اس سے زیادہ کچھ نہیں لیکن وعدہ کرتی ہوں اس حوالے سے کچھ چھپاوٴں گی بھی نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باربی ڈول نے کپور خاندان کے ساتھ ایک ڈنر بھی کیا تھا جس سے ان کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں کو مزید تقویت ملی۔