ارجنٹائن کار ریلی ، برطانوی ڈرائیور کرس میکی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 27 اپریل 2015 12:33

ارجنٹائن کار ریلی ، برطانوی ڈرائیور کرس میکی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل۔2015ء) برطانیہ کے کرس میکی نے ارجنٹائن کار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا۔ ورلڈ کار ریلی چیمپئن سیباسٹائن اگایر دوران ریس گاڑی میں خرابی کے باعث ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں ہونیوالی کار ریلی کے فائنل راؤنڈ میں ڈرائیورز نے جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ کچی اور خراب سڑکوں پر کئی گاڑیوں کے انجن جواب دے گئے۔

(جاری ہے)

ریس کے فائنل مرحلے میں برطانیہ کے کرس میکی شاندار ڈرائیونگ کے ساتھ سرفہرست رہے۔ وہ کیرئیر میں پہلی بار ارجنٹائن ریلی کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 18.1 سیکنڈز کے فرق سے ناروے کے میڈز آسٹبرگز کی دوسری پوزیشن رہی جبکہ ورلڈ چیمپئن سیباسٹائن اگایر نے آغاز میں تو خوب شاندار ڈرائیونگ کی لیکن وہ منزل مقصود تک جلد پہنچنے میں ناکام رہے اور ریس میں ان کا 14واں نمبر رہا۔