لائبہ خان کو ٹی بی کے خطر ے کے بعد فنکار انکے سے ”دور “ہونے لگے

پیر 27 اپریل 2015 14:49

لائبہ خان کو ٹی بی کے خطر ے کے بعد فنکار انکے سے ”دور “ہونے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)سٹیج ادکارہ لائبہ خان کو ٹی بی کے خطر ے کے بعد فنکار انکے سے ”دور “ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جب سے لائبہ خان کوسموکنگ کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ٹی بی کے خطر ے آگاہ کیا اسکے بعد سے سٹیج فنکاروں اور انکے دیگر ساتھیوں نے خود کسی مشکل سے بچنے کیلئے ان سے باقاعدہ طور پر ”دوری “اختیار کر نا شروع کر دی ہے اور بیک سٹیج پر فنکا ر انکے ساتھ کھانے پینے سے پر ہیز کرتے نظر آتے ہیں جبکہ لائبہ خان آج کل اپنی صحت کی بہتر ی پر خصوصی توجہ بھی دے رہی ہیں ۔