بلغراد فٹبال لیگ میں ہنگامہ آرائی سے 35 پولیس اہلکار زخمی

پیر 27 اپریل 2015 14:56

بلغراد فٹبال لیگ میں ہنگامہ آرائی سے 35 پولیس اہلکار زخمی

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بلغراد ڈربی میں پرتشدد واقعات سے 35 پولیس والے زخمی ہوگئے، 41 شائقین کو حراست میں لے لیاگیا، ریڈ اسٹار اور پارٹیزان شائقین کے مابین جھگڑے اور دیگر معاملات کو دیکھتے ہوئے میچ کو جلد ختم کیا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریڈ اسٹار اور پارٹیزان کے درمیان ایک پرتشدد بلغراد ڈربی میں 35 پولیس افسران زخمی ہوئے جبکہ 41 شائقین کو حراست میں لے لیا گیا، سربیئن وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 35 پولیس افسران معمولی زخمی ہوئے ہیں، جواب میں پولیس نے پیشہ ورانہ اور موثر کارروائی کرتے ہوئے شائقین کے درمیان شروع ہونیوالے تنازع پر قابو پالیا، میچ سے قبل، دوران اور ختم ہونے کے بعد 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پتھروں سے بھرے ایک ٹرک کو واپس ہونے پر مجبور کردیا گیا، میچ کا اختتام 0-0 ڈرا پر ہوا جس سے لیفٹ لیگ لیڈرز پارٹیزان واضح طورپر دوسری پوزیشن پرموجود ریڈ اسٹارکو5 پوائنٹس کی برتری حاصل اور 6 میچز ابھی باقی ہیں، میزبان ریڈ اسٹار شائقین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کی وجہ سے گیم کا آغاز حسب دستور45 منٹ دیر سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :