جڑانوالہ ، زہریلا کھانا کھانے سے گھر کا سربراہ اہلیہ اور دو بچوں سمیت بے ہوش

پیر 27 اپریل 2015 15:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) جڑانوالہ کے علاقہ میں زہریلا کھانا کھانے سے گھر کا سربراہ اہلیہ اور دو بچوں سمیت بے ہوش ہوگیا، ہسپتال میں حالت غیر، ہسپتال ذرائع کے مطابق چک نمبر 68گ ب جڑانوالہ کے رہائشی کسان ستر سالہ عبدالحفیظ کے گھر میں رات کا بنا سالن پڑا تھا جس میں چھپکلی گرنے سے کھانا زہریلا ہوگیا اور آج صبح عبدالحفیظ اس کی پچاس سالہ اہلیہ جمیلہ بی بی ، تیس سالہ بیٹے توقیر اور 23سالہ بیٹی ثمینہ نے کھانا کھایا تو زہریلے کھانے سے تمام افراد قے کرتے ہوئے بے ہوش ہوگئے، دیگر اہل خانہ نے چاروں متاثرین کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :