پشاور :واحد گڑھی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد طوفان کی نذر ہوگئے
پیر 27 اپریل 2015 17:11
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) پشاور کے نواحی علاقے واحد گڑھی میں طوفانی بارش نے قیامت ڈھا دی ، ایک ہی خاندان کے سات افراد موت کی گہری وادی میں اتر گئے ، مرنے والوں میں ماں اور اس کے چار لخت جگر بھی شامل ہیں ۔ آنسوؤں آہوں اور سسکیوں میں جاں بحق ہونے والوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پشاور میں گزشتہ شب آسمان جیسے پھٹ پڑا ، طوفانی ہوا اور غضبناک بارش نے دکھ اور غم کی نئی داستانیں رقم کردیں ۔
واحد گڑھی کے علاقے میں غریب سبزی فروش شاہ پور کی دنیا ہی اجڑ گئی ۔ شاہ پور کے گھر کی چھت بھی اس طوفان کی تاب نہ لاسکی اور گر گئی ، چھت گرنے سے اس کی اہلیہ اور چار بچے ملبے تلے دب گئے ۔ شاہ پور کے بھائی خان بہادر کے دو بچے بھی ملبے تلے دب کر موت کی وادی میں اتر گئے ۔(جاری ہے)
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا لیکن ملبے کے نیچے سے زندہ افراد کے بجائے لاشیں ہی نکلیں ۔
مرنے والوں میں ایک بچہ نوماہ کا اور دوسرا چھ ماہ کا تھا ۔ واحد گڑھی میں ہی ایک اور مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ اس طوفان میں لقمہ اجل بننے والے ان آٹھ افراد کی نماز جنازہ واحد گڑھی میں ہی ادا کی گئی ۔ ایک ساتھ سات جنازے اٹھے تو علاقے میں کہرام مچ گیا ، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور پورے علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.