,میں ڈاکٹر نہیں کہ فوراً ہسپتال پہنچتا نہ ہمارے پاس جادو ہے کہ نقصانات کا فوری ازالہ کرلیں‘ پرویز خٹک
طوفان کے وقت نوشہرہ میں تھا حکومتی مشینری کام کررہی تھی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی‘ جو مکانات تباہ ہوئے دوبارہ تعمیر کرائیں گے‘ وزیراعلیٰ کے پی کے
پیر 27 اپریل 2015 19:41
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور میں حادثے کے وقت حکومتی مشینری کام کررہی تھی میڈیا سنسنی نہ پھیلائے میں ڈاکٹر نہیں کہ فوراً ہسپتال پہنچتا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تھی میں نوشہرہ میں تھا یہاں پر ہمارے وزراء تھے ہمارے پاس جادو نہیں کہ نقصانات کا فوری ازالہ کرلیں۔
جو مکانات تباہ ہوئے ہیں دوبارہ تعمیر کرائیں گے، انہو ں نے کہا کہ پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 200 زخمی لائے گئے تھے 26 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
رات کو حادثے کے وقت نوشہرہ میں تھا آج پشاور آیا ہوں صبح وزراء نے ا نہیں ویلکم کیا یہاں پارٹی کے لوگ موجود تھے ہم ایک سسٹم کے تحت کام کررہے ہیں ڈاکٹر نہیں کہ ہسپتال میں ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نظام کے تحت چلتی ہے یہاں پر حکومتی مشیبنری کام کررہی تھی میرا اپنا پروگرام ہوتا ہے کسی کے کہنے پر آتا جاتا نہیں ہمارے لوگ امدادی کاموں میں مصروف تھے میرے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطے تھے میرا دورہ حوصلہ افزائی کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ جو گھر تباہ ہوئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کرائیں گے صوبے میں کوئی ایسی فورس نہیں جو ایسے حادثات میں فوری کارروائی کرے ہمارے پاس جادو نہیں کہ نقصان کا فوری ازالہ کرلیں۔
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.