کراچی، پولیس مقابلے کے دوران درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا

منگل 28 اپریل 2015 11:37

کراچی، پولیس مقابلے کے دوران درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خوری اور ڈ کیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم جاوید بروہی مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :