دنیا بھر کی1200 سے زائد ویب سائٹوں پر کمپیوٹر ہیکرز کا حملہ

منگل 28 اپریل 2015 12:00

دنیا بھر کی1200 سے زائد ویب سائٹوں پر کمپیوٹر ہیکرز کا حملہ

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) دنیا بھر میں کمپیوٹر ہیکرز کے حملوں میں بارہ سو سے زائد ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے,ہیک کی جانیوالی زیادہ تر ویب سائٹس ایران اور امریکا کی ہیں۔زون ایچ سیکیورٹی کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہیک کی جانیوالی ویب سائٹوں میں ٹوئٹر کی برازیلین سائٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان ویب سائٹوں میں ایران کی دو سو اڑسٹھ جبکہ امریکا کی سات سو ساٹھ ویب سائٹس شامل ہیں۔

دیگر ممالک کی ویب سائٹوں میں سوئٹزر لینڈ کی آٹھ،بھارت کی اٹھارہ،فرانس کی تیس،جرمنی،ساوٴتھ کوریا، اٹلی کی چار،چار جبکہ آسٹریلیا،برازیل کی دو، دو اور کروشیا، فن لینڈ کی ایک ایک ویب سائٹ شامل ہے۔زون ایچ کے مطابق نشانہ بننے والی ویب سائٹوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :