تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی ، سندھ میں ایمرجنسی نافذ، لاہور کو الرٹ کردیاگیا

منگل 28 اپریل 2015 13:12

تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی ، سندھ میں ایمرجنسی نافذ، لاہور کو ..

لاہور/ کراچی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے امکان ہے ، سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ جبکہ لاہور میں تمام ٹاوٴنز کو الرٹ کردیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے امکان ظاہر کیا۔

کراچی میں چار سے پانچ گھنٹے تک تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث حدنگاہ بھی کم ہو سکتی ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہاہے مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، راولپنڈی ڈویڑن ، اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اِس کے گردونواح میں تیزہواوٴں کے باعث ہرطرف گرد و غبار چھا گیا ، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ، گردوغبار کے باعث حد نظر بڑی حد تک کم ہوگئی ، صورت حال کی پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام ٹاوٴنز میں الرٹ کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ دریاوٴں میں بھی پانی کی سطح بلند نے لگی ۔آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں چکار، چناری راولاکوٹ اور چکوٹھی میں بارشوں کے بعد سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی۔

متعلقہ عنوان :