کلاسیک شیکسپیئرین ٹریجڈی کردار کرنے کی شدید خواہش ہے ، ابھیشک بچن

منگل 28 اپریل 2015 14:49

کلاسیک شیکسپیئرین ٹریجڈی کردار کرنے کی شدید خواہش ہے ، ابھیشک بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بالی وڈ ادکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ تمام کردار کر چکا ہوں اب کلاسیک شیکسپیئرین ٹریجڈی کرنے کی شدید خواہش ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے شیکسپیئر کی کلاسیک ٹریجڈی کرنے کا بے حد شوق ہے کیونکہ اس سے پہلے مجھے یہ کردار کرنے کا کبھی موقع نہیں ملا انہوں نے کہا کہ میں نے سنجیدہ کردار بھی کر لئے کامیدی بھی کر لی تاہم صرف ٹریجڈی کردار ابھی تک نہیں ملا اور اب اس کے لئے بے چین ہو رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جب بھی موقع ملا میں ایسا کردار فوری سائن کروں گا ۔