پیرمحل ‘ باردانہ نہ ملنے پر کسانوں زمینداروں کا اے سی کے دفتر کے سامنے احتجاج ‘بارش باعث ہماری گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر باردانہ جاری کریں

منگل 28 اپریل 2015 16:27

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) باردانہ نہ ملنے پر کسانوں زمینداروں کا اے سی پیرمحل کے دفتر کے سامنے احتجاج بارش کے باعث ہماری گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ فوڈ کا باردانہ جاری نہ کرنے سے ہماری گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے فی الفور باردانہ جاری کیا جائے مظاہرین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے اربوں روپے سے گندم کی خریداری کے واضح اعلانات کے باوجود تحصیل پیرمحل انتظامیہ کی طرف سے گندم کی خریدار ی کے لیے باردانہ جاری نہ کیا گیا بلکہ باردانہ جاری کرنے کے لیے فی ایکڑ 8کس بوری کے لیے آئے روز زمینداروں کسانوں کو چکر لگائے جارہے ہیں کسانوں زمینداروں نے فوڈ انتظامیہ کی طرف سے باردانہ نہ دینے پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا مظاہرین نے احتجاج کرتے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ موسمی حالات کے پیش نظر سرکاری طورپر گندم کی خرید اری کے لیے ہمیں جلد ازجلد باردانہ فراہم کیا جائے تاکہ گندم کوسرکاری سطح پر خریدار ی مراکزکے حوالے کرسکیں مظاہرین کو اسسٹنٹ کمشنر نے جلد باردانہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر کسان زمیندار پرامن طورپر منتشر ہوگئے

متعلقہ عنوان :