کاشغرگوادرروٹ کی تبدیلی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے،مولاناولی محمد

کاشغرگوادرروٹ کی تبدیل سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی مزیدبڑھے گی،مولاناعبدالواسع و دیگر کا کانفرنس سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 22:56

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،پارلیمانی لیڈرمولاناعبدالواسع،رکن قومی اسمبلی مولاناامیرزمان اورمولاناعبدالرؤف مدنی نے لورالائی میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشغرگوادرروٹ کی تبدیلی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے،کاشغرگوادرروٹ کی تبدیل سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی مزیدبڑھے گی،بلوچستان پہلے سے پسماندہ ہے،قوم کی نمائندگی کے نام پرووٹ لینے والوں نے تخت لاہورسے گٹھ جوڑکرکے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کاسوداکیاجنہیں تاریخ ہرگزمعاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ روٹ کی تبدیلی پرقوم پرستوں کی خاموشی قابل مذمت ہے،قوم پرستوں کی صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت کی ملی بھگت سے روٹ تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام دیگرعوام دوست جماعتوں سے مل کراس سازش کوناکام بنادے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت اس حوالے سے صرف بیانات پراکتفانہیں کرے گی بلکہ عملی کرداراداکرے گی قائدجمعیت نے اسی حوالے سے چین کادورہ کیااورچینی حکام سے ملاقات میں اس مسئلہ کواٹھایاانہوں نے کہاکہ دراصل یہ معاہدے پاکستان اورچین کے درمیان نہیں بلکہ پنجاب اورچین کے درمیان ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرقوم پرست پارٹی اپوزیشن میں ہوتی توروٹ کی تبدیلی پرکتنی چختی لیکن آج اقتدارمیں رہنے کے باجوداس اہم عوامی مسئلہ پراس کی خاموشی قابل افسوس ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرداراداکیاہے اورآئندہ بھی کرداراداکرے گی

متعلقہ عنوان :