سبی ،سٹی تھانہ کی حدود سے نوجوان کی نعش برآمد

گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ نوجوان کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا

منگل 28 اپریل 2015 22:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سٹی تھانہ کی حدود سے نوجوان کی نعش برآمدتفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ سبی کی حدود سات مرلہ کے مقام پر جھاڑیوں سے نوجوان خلیل احمد عرف جانی نامی شخص کی نعش سٹی تھانہ نے برآمد کرکے ضروری کارروائی کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سبی پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ نوجوان کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے تاہم ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد آصف خجک کے مطابق گزشتہ شب خلیل احمد عرف جانی کے ورثاء نے سٹی تھانہ میں لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جبکہ ورثاء اور پولیس کی جانب سے قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :