جماعت اسلامی رہنماؤں کی طلال بگٹی کے انتقال پر بگٹی ہاؤس جاکر تعزیت

منگل 28 اپریل 2015 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیرعبدالمتین اخوند زادہ ، صوبائی نائب امراء مولانا شیخ امین اﷲ کاکڑ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ،جنرل سیکرٹری بشیراحمدماندائی،میر محمد عاصم سنجرانی ، امیر ضلع کوئٹہ مولانا عبدالکبیر کاکڑ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ، حاجی عبدالقیوم کاکڑ ،حافظ نور علی ودیگر نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میرطلال اکبر خان بگٹی کے انتقال پر بگٹی ہاؤس جاکر تعزیت کی انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی

متعلقہ عنوان :