سوناکشی سنہا بہترین اداکارہ کے ساتھ اچھی مصورہ بھی ہیں

بدھ 29 اپریل 2015 10:58

سوناکشی سنہا بہترین اداکارہ کے ساتھ اچھی مصورہ بھی ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئین سوناکشی سنہا نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہت اچھی مصورہ بھی ہیں۔سوناکشی سنہا نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ پر اپنے بنائے ہوئے خاکے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلی بار نہیں جب سوناکشی نے اپنے بنائے ہوئے خاکے مداحوں کے ساتھ شئیر کیے ہوں اس سے قبل بھی سوناکشی اپنے اکاوٴنٹ کے ذریعے اپنی بنائی ہوئی تصاویر شئیر کر چکی ہیں۔

اداکارہ اپنے بنائے ہوئے خاکوں کو ڈوڈلز کہتی ہیں اور ان کے بقول وہ فرصت کے لمحات میں یہ خاکے شوق سے بناتی ہیں۔سوناکشی سنہا کو خاکے بنانے کا شوق تو ہے لیکن پینٹنگ میں انکی دلچسپی کچھ کم ہے۔اداکارہ سوناکشی ایک بہترین آرٹسٹ ہیں کیوں کہ بولی وڈ میں آنے سے پہلے وہ ایک فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھی لیکن وہ آج بولی وڈ کی بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔