جیک ڈوران آسٹریلین کرکٹ کا اگلا بڑا نام بننے کیلئے تیار

بدھ 29 اپریل 2015 11:28

جیک ڈوران آسٹریلین کرکٹ کا اگلا بڑا نام بننے کیلئے تیار

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) نوجوان کھلاڑی جیک ڈوران آسٹریلین کرکٹ میں اگلا بڑا نام بننے کیلئے تیار ہیں ، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اٹھارہ سال کی کم عمری میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا موازنہ مائیکل ہسی سے کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ابھی جیک ڈوران نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی قدم نہیں رکھا لیکن مختلف ریاستی ٹیمیں ان کی خدمات حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ وہ جونیئر لیول پر آسٹریلیا کی قیادت کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پرائم منسٹرزالیون کی نمائندگی کرتے ہوئے کینبرا میں 37 رنز بھی سکور کئے تھے جس کے بعد سابق کپتان گریگ چیپل نے انہیں مستقبل کا مائیک ہسی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :