بھارت کا مقامی میڈیا چینل ایک بار پھر باغی کرکٹ لیگ کروانے کیلئے میدان میں آگیا ‘پھر باغی لیگ کروانے کا فیصلہ

بدھ 29 اپریل 2015 11:40

بھارت کا مقامی میڈیا چینل ایک بار پھر باغی کرکٹ لیگ کروانے کیلئے میدان ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) بھارت کا مقامی میڈیا چینل ایک بار پھر باغی کرکٹ لیگ کروانے کے لیے میدان میں آگیا ‘باغی لیگ کے دفاتر دنیا کے ہر ملک میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سبھاش چندر باغی لیگ کے چیف ہوں گے ‘ لیگ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد شرکت کرے گی۔ باغی لیگ کا فائدہ بگ تھری مخالف ممالک زیادہ اٹھا پائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے باغی لیگ کے چیف سبھاش چندر نے بتایا کہ آؤٹ آف کورٹ اگر کھلاڑی رابطہ کریں تو ان کے پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ پر صرف چالیس فیصد کام باقی رہ گیا ہے ساٹھ فیصد مکمل ہے۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں باغی لیگ کے دفاتر کھولے جائیں گے ‘ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اس لیگ میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ ایسوسی ایشن آف انگلینڈ، کرکٹ کنٹرول آف اسکاٹ لینڈ، آسٹریلیا کرکٹ کنٹرول لمیٹڈ، اور کیوی کرکٹ لمیٹڈ جیسی ویب سائٹ رجسٹرڈ کر دی گئیں ہیں جس میں ذرائع کے مطابق لیگ کے تمام میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ اس لیگ کو دنیا کی مہنگی ترین لیگ کا درجہ دیا جائے گا۔ لیگ کے ہر کھلاڑی کو فٹبال کے کھلاڑی جتنے پیسے دیے جائیں گے۔ لیگ پر تقریباً ڈھائی بلین ڈالر کی سرمایا کاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :