تنگ کپڑے پہننے کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں ، میولیگان

بدھ 29 اپریل 2015 12:35

تنگ کپڑے پہننے کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں ، میولیگان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) ہالی وڈ اداکار کارلے میولیگان نے کہا ہے کہ تنگ کپڑے پہننے کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں بہت ریزرو رہتی ہوں اور میں ایسے کپڑے پہننا پسند کرتی ہوں جو میرے گھٹنوں تک آئیں اور بہت زیادہ تنگ یا جسمانی اعضاء کو نمایاں کرنے والے نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے جسم اور شکل و صورت کے بارے میں بہت سارے لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تصویریں بنوانے سے بھی نفرت ہے انہوں نے کہا کہ ریڈ کارپٹ پر بھی میں اکثر ڈھیلا ڈھال لباس پہننے کو ترجیح دیتی ہوں ۔