انوشکا شرما زندگی میں ملنے والی بہترین خاتون ہیں ، ویرات کوہلی

بدھ 29 اپریل 2015 14:07

انوشکا شرما زندگی میں ملنے والی بہترین خاتون ہیں ، ویرات کوہلی

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو زندگی کی بہترین خاتون قرار دیدیا ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انوشکا بہت سادہ اور پیاری خاتون ہیں اور ان میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو انہیں پسند ہیں اور اسی وجہ سے ان کا دل انوشکا کی جانب کھنچتا ہے اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان بہت گہری دوستی ہے اور ویرات کوہلی تو اس کا اعتراف کر چکے ہیں تاہم انوشکا شرما نے کبھی بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے ۔