سنیل نارائن کو آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں آف سپن باؤلنگ سے روکدیا گیا

بدھ 29 اپریل 2015 14:38

سنیل نارائن کو آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں آف سپن باؤلنگ سے روکدیا گیا

چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) ویسٹ انڈین اور کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کے سپنر سنیل نارائن کو انڈین پریمیئر لیگ 8کے بقیہ میچز میں آف سپن باؤلنگ کر نے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سنیل نارائن کو 22اپریل کو سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ کے بعد امپائرز نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے چنائی کی سر راماچندرا آرتھرسکوپی اینڈ سپورٹس سائنس سینٹر گئے جہاں سے ملنے والی رپورٹ کے بعد بی سی سی آئی نے سنیل نارائن پر آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں آف سپن باؤلنگ کر نے پر پابندی لگا دی ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا مزید کہنا تھا کہ نارائن اب بھی اپنا تیز اور باہر نکالنے والا گیند کر سکتے ہیں تاہم اگر انہوں نے اس سیزن کے آئی پی ایل میں مزید آف سپن باؤلنگ کی تو انہیں باؤلنگ سے معطل کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :