محمد حفیظ مسلسل 5ٹیسٹ اننگز میں 500رنز بنانیوالے تیسرے پاکستانی اوپنر بن گئے

بدھ 29 اپریل 2015 15:42

محمد حفیظ مسلسل 5ٹیسٹ اننگز میں 500رنز بنانیوالے تیسرے پاکستانی اوپنر ..

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آ ل راؤنڈ محمد حفیظ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ دوسرے رو ز جب34سالہ محمد حفیظ 88رنز پر پہنچے تو اس کے ساتھ ہی وہ مسلسل 5ٹیسٹ اننگز میں 500رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی اوپننگ بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

ان سے قبل شعیب محمد اور مدثر نذر پانچ مسلسل ٹیسٹ اننگز میں 500رنز سکور کر نے والے پاکستانی اوپننگ بلے باز تھے۔