نیشنل و انٹر پروانشل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا خواتین کھلاڑیوں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 29 اپریل 2015 17:27

نیشنل و انٹر پروانشل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا خواتین ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) نیشنل و انٹر پروانشل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز اپنے نام کئے انٹر پراونشل میں دوسری جبکہ نیشنل چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل وانٹر پراونشل ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک سلور اور دو براؤنز میڈلز اپنے نام کیا انہوں نے کہا کہ انفراد ی مقابلوں میں نازیہ خان نے روڈ ٹائم ٹرائلز اور روڈ ریس میں براؤنز میڈل جبکہ ٹیم ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی نازیہ ، لیلیٰ، نوشین ، حلیمہ ، صوفیہ اور حاجرہ نے سلور میڈلز جیت کر اپنے صوبے کیلئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر سید اظہر علی شاہ جو کہ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل بھی ہیں کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے پاکستان میں سائیکلنگ کھیل ترقی کی طرف گامز ن ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد خان نے کہا کہ صوبے میں ویلو ڈرم نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی کیونکہ نامساعد حالات کی وجہ سے خواتین روڈ پر سائیکلنگ نہیں کرسکتی جسکی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے سپورٹس بورڈ کو38 کنال زمین ویلو ڈرم کیلئے مہیا کرنے کے باوجود تین سال سے اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا جس سے ان کے کھلاڑیوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے باوجود صوبائی ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت نہ صرف ٹورنامنٹس منعقد کرائے بلکہ تربیتی کیمپس کا بھی انعقاد کیا اس کے علاوہ تمام نیشنل و پراونشل مقابلوں میں بھی ٹیم کی شرکت کو نہ صرف یقینی بنا یا بلکہ میڈلز بھی اپنے نام کئے نثار احمد نے کہا کہ اس سے قبل جونیئر ویمن و میل سائیکلنگ چیمپئن شپ میں بھی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بہت سے کھلاڑی آرمی ، واپڈا اور سوئی سدرن گیس میں ملازمت اختیار کرچکے ہیں جو کہ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔

نثار احمد خان نے بتایا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں سہولیات اور مواقع فراہم کئے جو تو ہمارے کھلاڑی نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی میڈلز اپنے نام کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :